Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
23جون 2006
مولانا علی میاں کا ایک اقتباس البعت الاسلامی (اپریل ، مئی ۲۰۰۶ء)کے صفحہ اوّل پر شائع ہوا ہے ۔ اس میں وہ کہتے ہیں کہ :تأسست ندوة العلماء على الجمع بين القديم الصالح والجديد النّافع .یعنی ندوۃ العلماءکی بنیاد اِس پر رکھی گئی کہ قدیم کے صالح اجزاء ، اور جدید کے نافع اجزا کو یکجا کیا جا سکے ۔ یہ بات اکثر علماء بولتے ہیںلیکن اب تک کسی نے طور پر یہ نہیں بتایاکہ قدیم صالح اجزاکیا ہیںاور جدید کے نافع اجزا کیا ہیں ۔ موجودہ مشکل میںیہ بات مجھ کو ایک قسم کی خطابق نظر آتی ہے۔