Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
23جولائی 2006
۲۳جولائی ۲۰۰۶کو حسب معمول ہفتے وار اسپریچول کلاس تھا۔ آج کی کلاس میںکئی نئےہندو اور مسلمان آئےتھے۔ اس کی نسبت سے آج کی تقریر کا عنوان یہ تھا-ڈوائن وزڈم (Divine Wisdom)یعنی حکمت ربّانی ۔
میں نے کہا کہ تاریخ میں تمام فلاسفر اور ریفارمرعملاًناکام ہو گئے ۔ اس کی سبب مشترک طور پر یہ تھا کہ ان لوگوں نے خالق کے تخلیقی نقشے کو سمجھے بغیر سوچا، اور اس کو سمجھے بغیر اپنے عمل کی منصوبہ بندی کی اِس قسم کی سوچ اور اس قسم کا عمل اس دنیا میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔