Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
11مئی 2006
حدیث کی مختلف کتابوں میں یہ آیا ہے کہ دور ِ آخر میں ایک خاص شخص پیدا ہوگا۔ اس کے لیے کسی روایت میں مومن کا لفظ آیا ہے اور کسی روایت میں مہدی کا لفظ ۔ اور کسی روایت میں مسیح کا لفظ ۔ میں سمجھتا ہوں کہ ان تینوں الفاظ سے ایک ہی شخصیت مراد ہے ۔ اور وہ مہدی ہے۔ ابن ماجہ ، کتاب القصص میں یہ الفاظ آئے ہیں :ولا المهديّ إلا عيسى بن مريم
مطالعہ اور غور و فکر سے میںسمجھا ہوں کہ قیامت سے پہلے ایک شخص ظاہر ہوگا جو اپنی صفات کے اعتبار سے مہدی ہوگا۔ اس کی پہچان اس کا ہدایت یاب ہونا ہوگا ۔ دینِ حق کی سچی معرفت صدیوں سے گم ہو چکی ہوئی ، مہدی اس کو ازسر نو دریافت کرے گا اور واضع اندا ز میں اس کا اعلان کر ے گا ۔ مہدی کو اعلیٰ معفرت حاصل ہوگی ، اس اعتبار سے وہ مؤمن ہوگا۔ ہدایت یاب ہونے میں صدیوں کے دوران اس کا کوئی مثل نہ ہوگا اس اعتبار سے وہ مہدی ہوگا ۔ اس کا رول وہی ہوگا جو بنی اسرائیل کے دور ِ آخر میں مسیح ابن مریم کا تھا۔ یعنی ایک طرف بے آمیز سچائی کا اعلان اور دوسری طرف وقت کے مُدّعیان حق کو ایکسپوز (Expose)کرنا ۔ اِس اعتبار سے وہ مسیح کا رول ادا کرے گا۔