Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
26جنوری 2006
ایک صاحب سے بات کرتے ہوئے میںنے کہا کہ قرآن میں ماں کے تذکرے کے تحت یہ آیت آئی ہے : حملته امّه وهناً علىٰ وهن ( لقمان : ١٤ )یعنی اس کی ماں نے دکھ پر دکھ اٹھا کر اس کو پیٹ میں رکھا۔
یہ بات محدود طور پر صرف ماں کے بارے میں نہیں ہے۔ یہاں (دراصل ماں کے ریفرنس میں ایک اصولِ فطرت کو بتایا گیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ماں جب دکھ اور مشقت اٹھاتی ہے تو اس کے بعد ایک زندہ انسان وجود میں آتا ہے ۔ اِسی طرح جب کوئی شخص پُر مشقت عمل کرے تو اس کے بعد ہی یہ ممکن ہوتا ہے کہ وہ کسی بڑی چیز کی تخلیق کر سکے۔