Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
18نومبر 2006
قرآن (الاعراف : ۱۷۲)میں ’’عہد الستِ ‘‘ کا ذکر ہے ۔ تخیلق آدم کے وقت خدا نے انسانوں کو پیدا کیا اور ان سے عہد لیا ۔ اس سلسلے میں ایک تفصیل روایت مسند احمد اور دوسری کتب حدیث میں آئی ہے ۔ اِس روایت کے مطابق ، اللہ تعالیٰ نے تمام انسانوں کو خطاب کرتے وہئے کہا: إنّي أحببتُ أن أُشكر( مجھے یہ محبوب ہے کہ میر ا شکر کیا جائے )
حقیقت یہ ہے کہ شکر سب سے بڑی عبادت ہے ۔ آدمی کو چاہیے کہ وہ ہر اُس چیز سے بچے جو اس کے جذبہ شکر میں کمی کرنے والی ہو ۔ حال میں جسٹس راجندر سنگھ سچّر کمیشن کی رپورٹ مسلم اقلیت کے بارے میں چھپی ہے۔ اس میں بتایا گیا کہ انڈیا کی مسلم اقلیت امتیاز (Discrimination)کا شکار ہے ۔ میں اِس قسم کی رپورٹوں کو تباہ کن سمجھتا ہوں ۔ کیوں کہ اس قسم کی رپورٹیں مسلمانو ں کے جذبہ شکر کے لیے قاتل ہیں ۔ مزید یہ کہ یہ رپورٹ :در اصل ایک سیاسی کھیل ہے ۔ انڈیا میں ۱۹۴۶۷ سے ایک استھائی الیکشن چل رہی ہے ۔ انگریزوں کا سیاسی فامولا یہ تھا کہ : لڑائو اور حکومت کرو ۔ آزادی کے بعد ایک لفظ سے فر ق کے ساتھ یہ فارمولا بنا ہے : ڈرائو اور حکومت کرو ۔ سّچر کمیتی کی رپورٹ اِسی سیاسی پالیٹکس ایک جز ہے ،مگر اس کی اشاعت کے بعد تمام مسلما ن اس کو لے کر دھوم مچا رہے ہیں کہ اب ثابت ہو گیا کہ انڈیا کے مسلمان امتیاز کا شکار ہیں اور ان کو ان کا جائز حق ملنا چاہیے ۔(ٹائمس آف انڈیا، ۱۸ نومبر ۲۰۰۶، صفحہ ۱۵)