Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
24اگست 2006
قرآن میں یہود پر لعنت کا سبب یہ بتایا گیا ہے کہ انھوں نے آپس میں نہی عن المنکر کا کام چھوڑ دیا(المائدہ ۷۹)۔ اس پر غور کرتے ہوئے میری سمجھ میں آیا کہ نہی عن المنکر نہ کرنا علامتی طور پر یہ ہے کہ آدمی خیر اور شر کے معاملے میں بے حس ہو جائے ۔ یہ حیوانیات کی سطح ہے۔ ایک بھیڑیا ، انسان پر حملہ کرے اور اس کے حملے کو بہت سے جانور دیکھیں تو کسی جانور کے اندر یہ احساس نہیں جاگے گا کہ یہ ایک بڑا کام ہے ۔ اس لیے وہ اس کو روکیں گے بھی نہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے صرف انسان کے اندر یہ صفت رکھی ہے کہ بُرائی کو دیکھ کر اس کا نفسِ لوّامہ جاگتا ہے ، اب اگر انسان ایسے بے حس ہو جائیں کہ بُرائی کو دیکھ کو ان کا نفس ِ لوّامہ نہ جاگے تو وہ حیوان کی سطح پر آگئے ۔ ایسے لوگ گویا کہ انسان کی صورت میں حیوان ہیں۔ اِسی حالت کو حدیث میں مسخ سے تعبیر کیا گیا ہے ۔ جو لوگ اپنی حسایست کھو دے اور نہی عن المنکر کا کام چھوڑ دیں تو وہ اپنے کردار کے اعتبار سے حیوان کی سطح پر آگئے ۔ اِسی حالت کو حدیث میں مسخ کیا گیا ہے ، اور قرآن میں اِسی کو لعنت سے تعبیر کیا گیا ہے ۔ مسخ کا مطلب صورت کاس بدلنا ہے بلکہ کردار کا بدل جانا ہے ۔