Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
31جنوری 2006
حدیث میں آیا ہے کہ الدنيا كلها متاع ، خير متاع الدنيا المرأة الصّالحة .(دنیا مومن کے لیے قید خانہ ہے )میںسمجھتا ہوں کہ یہاں مومن کا لفظ مطلق معنوں میں نہیں ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ دنیا ہر ایک کے لیے قید خانہ ہے ۔ اِس معاملے میں ہر انسان کا معاملہ یکساںہے ۔ البتہ دونوں میںیہ فرق ہے کہ مومن اِس حقیقت کو شعوری طور پر جانتا ہے اِس لیے وہ ذہنی طور پر اس کو قبول کر لیتا ہے ۔ اِس کے بر عکس ، عام انسان اِ س حقیقت سے بے خبر ہوتا ہے۔ اِس بے خبری کی بنا پر وہ اس کو ذہنی طور پر قبول نہیں کر پاتا ۔ وہ تنائو (Tension)کی حالت میں جیتا ہے اور اِسی حالت میں مر جاتا ہے۔