Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
14ستمبر 2006
پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے جب مجبورانہ طور پر مکّہ سے ہجرت کی اُس وقت آپ نے مکّہ کی طرف دیکھ کرفرمایا: اے مکہ ، تومجھ کو ساری دنیا سےزیادہ عزیزہے ،لیکن تیرے باشندے مجھ کو یہاںدینے نہیں دیتے ۔ عام طور پر سمجھا جاتا ہےکہ آپ کا یہ ارشاد اس لیے تھا کہ مکّہ ایک مقدس شہر ہے ، مگر میں سمجھتا ہوں کہ آپ کا یہ ارشاد وطن کےجذبے کے تحت تھا۔یہ اسی جذبے کا اظہار تھا جو ہر انسان کے اندر اپنے وطن کو چھوڑتےوقت پیدا ہوتا ہے ۔
بعد کے زمانے میںمسلمانوں میںلغت گوئی کا رواج ہوا۔اِن نعمتوں میں ہمیشہ مدینہ کی عظمت بیان کی جاتی ہے۔ میں نے کبھی نہیں دیکھا کہ ان نعمتوں میںمکہ کی عظمت بیان کی جاتی ہو۔اگر مکہ مطلق طور پر مقدس شہر ہو تو ان نعمتوں میں مکّہ کی تعریف ہونی چاہیے تھی نہ کہ مدنیہ کی۔