Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
22دسمبر 2006
آج جمعہ کی ہفتے وار اسپریچول کلاس تھی ۔ میںنے اپنی تقریر میں جو باتیں کہیں اس میں سے ایک بات یہ تھی کہ دعوہ مشن کی اہمیت بہت زیادہ ہے ۔ میںنے کہا کہ اِس وقت ہمارے یہاں خدا کے فضل سے افراد کی کمی نہیں ہے ۔ بلکہ ڈیڈی کیشن (Dedication)کی کمی ہے ۔ جنتا زیادہ ڈیڈی کیشن ہو گا ، اتنا ہی زیادہ دعوہ مشن آگے بڑھے گا۔ ڈیڈی کیشن نہیں تو دعوہ مشن بھی نہیں ۔
میں نے تفصیل کے ساتھ بتایا کہ ڈیڈی کیشن کیا ہے اور کس طرح تاریخ میں اس کے ذریعے بڑے بڑے کام انجام پائے ہیں ۔