Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
20جون 2006
یوپی کے دو عالم ملاقات کے لیے آئے۔ انھوں نے بتایا کہ آپ کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ آپ ایک عقل پسند آدمی ہیں۔ آپ قرآن و حدیث سے زیادہ عقل کی باتیں کرتے ہیں ، گویا کہ آپ موجودہ زمانے کے معتزلی ہیں۔میںنے کہا کہ یہ بالکل بے بنیاد بات ہے۔ میں عقلی استدلال کو صرف ابتدائی اپروچ کے لیے استعمال کر تا ہوں ۔ اِس بات کو مصر کے شیخ عبد الطیف دراز ، اور ڈاکٹر عبد الصبور شاہین سمجھتے تھے ۔ چنانچہ انھوں نے میری کتاب الاسلام یتحدی کا ثانوی ٹائٹل یہ رکھا تھا: