Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
12جولائی 2006
بِھڑ کی بہت سی چھوٹی بڑی قسمیںہیں۔ ان میں سےایک وہ ہے جس کو بمبل بی (Bumble Bee)کہا جاتاہے ۔ یہ شہد کی بڑی مکھی ہوتی ہے ۔ اس کی جسمانی بناوٹ دوسری مکھیوں سے مختلف ہوتی ہے۔ ایروناٹکس (Aeronautics)کے ایک استاد نے اپنے لیکچر میںکہاکہ ایرو ناٹکس (ہوابازی)کےعلم کے مطابق بمبل بی کو اُڑنا نہیں چاہے۔ بظاہر ایسا معلوم ہوتاہے کہ اس کا جسم اڑنے کے لیے نہیں بنایا گیا ہے۔ اس کے باوجود وہ اُڑتی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ شاید بمبل بی کو اپنے جسمانی بناوٹ کے اِ س نقص کا علم نہیں ۔ اگر وہ اپنی اِس کمی کوجانتی تو وہ پرواز نہ کرتی۔ شاید اس کی بے خبری نے اس کو اڑنے والا بنا دیا ۔ یہ توجیہہ بالکل ناقابل فہم ہے۔
صحیح یہ ہے کہ بمبل بی تمام اڑنے والی چیزوں میں ایک استثنا ہے۔ استثنا مداخلت (Intervention)کا ثبوت دیتا ہے ، اور مداخلت کا ثبو ت اپنے آپ مداخلت کار (Intervener)کا ثبوت ہے۔ اِس طرح بمبل بی کا استثنائی واقعہ خالق کی موجوگی کا ثبوت بن جاتا ہے ۔