Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
15دسمبر 2006
حضرت عمر فاروق کے بارے میں آیا ہے کہ : کان يتعلّم من كلّ أحد اس کا مطلب میں یہ سمجھتا ہوں کہ وہ ہر ملے والے سے انٹلکچول اکسچینج کرتے تھے اور اس طرح وہ ہر ایک سے سیکھتے تھے۔ یہ گویا کہ ایک لرننگ پراسس تھا جس کو وہ اپنے لیے انٹلیکچول ڈولپمنٹ کا ذریعہ بتاتے تھے۔
میں سمجھتا ہوں کہ موجودہ دنیا میں سب سے بڑی چیز جو ہم کو حاصل کرناہے ۔ وہ انٹلیکچول ڈیو لپ منٹ ہے ۔ اس عمل میں انٹلیکچول ایکسچینج بہت زیادہ مفید ہے ۔ لیکن انٹلیکچول ایکسچینج بے حد مشکل کام ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انٹیلکچول اکسچینج اگر عورت سے کیا جائے تو بہت جلد کوئی نہ کوئی ایسا اشو آجا تا ہے ۔ جس پر وہ سخت انداز میں اموشنل ری ایکشن کا مظاہرہ کرتے ہے ۔ اسی طرح اگر مرد سے انٹلیکچول اکسچینج کیا جائے ت یہاںبھی بہت جلد کوئی ایسا اشو آجا تا ہے جس پر وہ ایگو اسٹک ری ایکشن کا مظاہرہ کر تا ہے ۔ اِ س بنا پر دونوں سے بات آگے نہیں بڑھ پاتی ۔ ایسی حالت میں اگر کوئی شخص اپنا ذہنی ارتقا چاہتا ہو تو اس کو ایک لازمی قربانی دینی پڑے گی ۔ یہ قربانی یک طرفہ صبر ہے ۔ عورت کے مقابلے میں بھی فرد کے مقابلے میںبھی۔