Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
27اکتوبر 2006
آج شام کو حسب معمول سی پی ایس کا ہفتے وار کلاس تھا۔ آج کی تقریر میں میں نے اصحابِ رسول اور اخوان رسول کی تشریح کی، اور یہ کہ وہ کون لوگ ہوں گے جن پر انبیا ء رشک کریں گے ۔ ( يغبطهم الأنبياء )میں نے کہا کہ یہ کوئی پُر اسرا ر بات نہیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ پیغمبر اسلام کے زمانے سے ایک عظیم خدا ئی مشن شروع ہوا ، جس کے دودور ہیں -پری سائنٹفک دور ، اور پوسٹ سائنٹفک دور ۔ پری سائنٹفک دور کے لوگ اصحاب رسول کہے گئے ۔ پوسٹ سائنٹفک دور کے لوگ اخوانِ رسول کہے جائیں گے ۔ پہلے کے لوگوں نے ٹریڈ یشنل فریم ورک میں اعلیٰ ایمان کو پایاتھا ۔ دوسرے دور کے لوگ سائنٹفک فریم ورک میں اعلیٰ ایمان کو پائیں گے ۔ مثلاً قرآن (ق:۹)میں ہے کہ ونزّلنا من السماء ماءاً مباركا .پہلے دور کے لوگوں نے اِ س آیت میں ’’مبارک ‘‘ کا مفہوم نافع سمجھا ۔ (ابن کثیر ، القرطبی ، فطہرن )اور دوسرے دور کے لوگ اِس بوزشن میں ہیں کے وہ اِس آیت کو سائنسی فریم ورک میںرکھ کر دیکھیں ، اور یہ دریافت کریں کہ اس آیت میں ’’ماءاً مبارك‘‘سے نمک الگ کیا ہوا پانی (Desalinated Water)ہے۔