Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
6اپریل 2006
7مارچ 2006کو بنارس میںوہاںکے دو مندروں میں بم دھماکہ ہوا۔ اِس میں20ہندو ہلاک ہوئے تھےاور 50ہندو زخمی ہوئے تھے ۔ یہ ہندوئوں کے لیے انتہائی اشتعال انگریز واقعہ تھا مگر اس کے بعد بنارس میں کوئی فساد نہیں ہوا۔ ہندوئوں نے اور گورنمنٹ نے نہایت ہوشیاری کے ساتھ فساد کنٹرول کر لیا۔ اس کا سبب یہ تھا کہ ہندوئوں نے یہ خاموش فیصلہ لیا مسلمانوں کے خلاف عمومی فساد نہ کیا جائے بلکہ اس کے دھماکےکے ذمے دار مسلم افراد کو پکڑ کر انھیں سخت ترین سزا دی جائیں ۔ کیوںکہ ہندوئوں کو یہ تجربہ ہوا تھا کہ فساد کرنے سے اس قسم کا تشدد نہیں رُکتا ۔ وہ صرف اُس وقت رک سکتا ہے ۔ جب کہ خود مجرمین کو پکڑ کر انھیں عبرت ناک سزادی جائے۔ زبردست کوشش کے بعد آخرکار سارے مجرم کو پکڑ لیے گئے۔
ٹائمس آف انڈیا (6اپریل 2006)میں صفحہ اوّل پر شائع شدہ ایک رپورٹ میںبتایا گیا ہے کہ یہ مجرمین جیش محمد اور حرکہ الجہاد الاسلامی سے وابستہ تھے ۔ ان کے نام یہ ہیں: