Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
1اکتوبر 2006
میرا احساس ہے کہ تاریخ میں بہت سی باتیں غیر دریافت شدہ رہ گئیں ۔ انھیں میں سے ایک یہ ہے کہ جنت میں صرف وہ لوگ جائیں گے جو اپنے اندر جنتی شخصیت کی تعمیر کریں ، یہ کام وہ شخص کرتا ہے جو میٹریل کو نان میٹریل میں کنورٹ کر سکے۔ جنتی شخصیت کے جو عناصر ترکیبی ہیں ان کا تعلق داخل سے ہے ، لیکن خارجی دنیا میں ان کا تحفہ رکھ دیا گیا ہے ۔ یہ گویا داخل کیفیت کا خارجی مظاہرہ (Demonstration)ہے۔
مثلا ً پیاز (Onion)ڈکنڈیشنگ کا تجربہ ہے ۔ لوہا بتاتا ہے کہ کس طرح آدمی کو پری ڈکٹیل کیریکٹر (Pre-dictaable Character)کا حامل ہونا چاہیے ۔ بجلی کا کنیکشن بتاتا ہے کہ خدا اور بندے کے درمیان روحانی تعلق کس طرح قائم ہوتا ہے ۔ درخت بتاتا ہے کہ اضافہ پذیر ایمان کیا ہے ۔ گلاب کی شاخ بتاتی ہے کہ آدمی کو کس طرح پھول اور کانٹا دونوں سے نبا ہ کر نا چاہیے ۔ گائے بتاتی ہے کہ منفی تجربے کو کس طرح مثبت احساس میں ڈھالا جائے ، وغیرہ ۔