Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
12اکتوبر2006
میرا احساس یہ ہے کہ بعض دعائیں ایسی ہیں جن کو صرف جن کو صرف میںکر سکا۔میرے علم کےمطابق ، شاید تاریخ میں کوئی بھی انسان نہیں ، جس نے ایسی دعائیں کی ہو ں۔مثلاً جب میری عمر پانچ سال سےکم تھی ، اُس وقت میرےسر میں ایک بڑا پھوڑا نکلا۔ اُس وقت میںاپنے آبائی گائوں بَر ہڑ یا ، اعظم گڑھ میں تھا ۔ میرے والد اُس وقت زندہ تھے ۔ میرے نانیہال مسخر پورے ایک جرّاح بلایا گیا۔ اُس زمانے میں عام طور پر جراحی کا کام حمّام لوگ کرتے تھے ۔ میرے باپ فرید الدین خاں نے مجھ کو اپنی گود میں رکھا اور جرّاح نےمیرے پھوڑے کا آپریشن کیا۔ یہ آپریشن اتنا سخت تھاکہ اب اس کا نشان میرے سر میں پیشانی کی طرف موجود ہے ۔ میں میرے ماموں زاد بھائی رہتے تھے ۔ جن کا نا م ابّوتھا۔جراح نے جب آپریشن کیا تو میں نے اپنی تُوتلی زبا ن میں کہا :