Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
18ستمبر 2006
۱۷ستمبر ۲۰۰۶ء کو حسب معمول اتوار کا ہفتے وار اجتماع تھا جو اسپریچول کلاسکے نام سے ہوتا ہے ۔ اس بار مسیحی پوپ کے حالیہ بیان کولے کر تقریرہوئی ۔ پوپ بنڈکٹ (Benedict)نے اپنے ایک لکچر میں (۱۴ستمبر ۲۰۰۶ء)کو اسلام کے خلاف ریمارک دیے تھے ۔ ان کا یہ لکچر مغربی جرمنی کی ریجنس برگ یو نیورسٹی (Regensburg)میں تھا۔ اس لکچر میںانھوں نے چودھویں صدی کے مسیحی حکمراں مینول دوم (Manual II)کا یہ قول نقل کیا :
Show me just what Mohammad brought that was new.
مسیحی پوپ کے اِس بیان پر مسلمانوں نے جگہ جگہ ہنگامہ آرائی کی۔ میںنے کہاکہ پوپ کایہ بیان اسلام پر حملہ نہیں ہے ،وہ ایک فکری چیلنج ہے ۔مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ ا س فکری چیلنج کو قبول کریں اور تحریر وتقریر اور میڈیا کے ذریعے بتائیںکے تاریخ انسانی کےلیے اسلام کا کنٹری بیوشن کیاہے۔