Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
5دسمبر 2006
آج کے ٹائمس آف انڈیا میں ایک خبر ہے ۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے صدر کوفی عنان نے عراق کا دور کرنے کے بعد کہا ہے کہ عراق صدام حسین کے زمانہ صدارت میں زیادہ بہتر تھا۔
امریکا نے عراق کے اوپر دوبار زبردست ہوائی حلے کیے۔ پہلی بار جار ج بش ، سینئر کے زمانہ صدرات ۱۹۹۰میں اور دوسری بار جارج بش، جو نئیر کے زمانے صدرات ۲۰۰۳میں ۔ ان حملوں کے بعد صدام حسین کی صدرات تو ختم ہو گئی ، لیکن عراق میں کوئی بہتر حالت قائم نہ ہو سکی۔ یہ واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ سب سے بہتر پالیسی اسٹیٹس کوازم (Statusquoism)کی پالیسی ہے ۔ امریکا اگر مسلح جارحیت سے بچتے ہوئے پُر امن انداز میں اپنے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کرتا ، وہ زیادہ کامیا ب ہو سکتا تھا ۔ اس کا ایک علمی ثبوت سعودی عرب کا معاملہ ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ اسٹیٹس کو ازم کا طریقہ خاندا معاملات سے لے کر ریاست کے معاملات تک ہر جگہ سب سے زیادہ کامیاب طریقہ ہے ۔