Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
30نومبر 2006
حدیث میں آیا ہے کہ الحجّ المبرور ليس له جزاء إلّا الجنة . ( صحيح البخارى ، )حج بر ورکار بدلہ جنت کے سوا اور کچھ نہیں ۔ ابن حجر نےلکھا ہے کہ حج بر ور کا مطلب ہے حج مقبول ۔ حج برور کوئی پُر اسرا ر حج نہیں ۔ اس سے مراد وہ حج ہے جو قرآن اور حدیث میں مذکور شرائط کے مطابق ، ادا کیا جائے ۔ جس میں حج کی پوری اسپرٹ پائی جاتی ہو۔
بعض لوگوں کا خیال ہے کہ جس کو حج نصیب ہو گی اور اس کے بعد بھی اس نے یہ سمجھا کہ اس کی مغفرت نہیں ہوئی ، اس نے خدا کی رحمت کی توہین کی ۔ حج آدمی کی مغفرت کو یقینی بنا دیتا ہے۔
یہ کوئی مطلق بات نہیں ہے ، بلکہ یہ خدا کی بے پایاں رحمت کا بیان ہے کہ آدمی اس سے ہمیشہ اچھی امید رکھے ، وہ حج جیسی عبادت کرنے کے بعد خدا کی رحمت سے یہ امید رکھے کہ خدا اسی کو معاف فرمائے گا ۔ نہ یہ کہ وہ یہ یقین کر لے کہ بس اب آخرت میں اس کا معاملہ بالکل درست ہے ۔