Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
19نومبر 2006
حدیث میںآیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : مِلاك الدين الوَرع یعنی دین کا خلاصہ پر ہیز گاری ہے ۔ ( لسان العرب ، جلد ١٠ ، صفحه ٦٩٦ )
اِس سے معلوم ہوا کہ دین کا اصل یا مرکزی اہمیت کی چیز تقویٰ کی اسپرٹ ہے ۔ آدمی کے اندر تقویٰ کی اسپرٹ ہو تو اس کا ہر عمل درست ہوگا۔ اور اگر تقویٰ کی اسپرٹ نہ ہو تو اس کے ہر عمل میں بگاڑ آجائے گا۔