Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
21اکتوبر 2006
حدیث میں آیا ہےکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اسلام کا مکہ یا خدا کا دین ہر گھر میں داخل ہوگا ، خوا ہ صاحب دار چاہے یا نہ چاہے ۔ میں سمجھتا ہوں کہ موجودہ زمانے میں انٹرنیٹ کی ایجاد نے اس معاملے کو واقعہ بنا دیا ہے ۔ مسٹر رجت ملہوترا ہمارے مشن میں انٹرنیٹ کے انچارج ہیں۔ انھوں نے بات کرتےہوئے کہا کہ ہم نے ایک اکسپرٹ (مقیم حال جنیوا)کی مدد سے سی پی ایس انٹرنیشنل کا ویب سائٹ تیار کر لیا ہے ۔ اِس ویب سائٹ میں ہم اپنے مشن کی ساری کتابیں اور قرآن کو ترجمہ اور تذکیر القرآن سب ڈال سکتےہیں ۔ یہ بتاتےہوئے انھوں نےکہا :
A person sitting at his home can get the message of God simple with the cilck of a mouse.