Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
25جنوری 2006
25جنوری کو میں واردھا میں تھا ۔یہاں انسٹٹیوٹ آف گاندھی اسٹڈیز کے نام سے ایک ادارہ ہے ۔ اس ادارے کے ایک پروگرام کے تحت ، مجھے بلایا گیا تھا۔ وہاں مجھے 25جنوری کو پورا دن دیا گیا ۔ جس میں مجھے اسلام کی وضاحت کرنا تھا۔ سامعین کے انگریز ی داں تھے اس لیے مجھے انگریزی بولنا پڑا ۔ بولنے کا یہ سلسلہ تقریباً چار گھنٹے تک جاری رہا۔ لوگوں نے بہت زیادہ غور کے ساتھ میری باتوں کو سنا ۔ لوگوں نے بہت پسندیدگی کا اظہار کیا ۔ آخر میں ایک صاحب نے کہا:
Today I have re-discovered Islam.
اِس جلسے میں نناسے فیصد لوگ ہندو یا عیسائی تھے۔ سوال و جواب کا سلسلہ کافی دیر تک رہا۔ تمام سوالات وضاحتی سوالات تھے۔ کسی نے بھی منفی انداز کا سوال نہیں کیا۔