Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
13جون 2006
اتوار کی کلا س میں میں نے سورہ ق کی اِس آیت کا حوالہ دیا:اذ يتلقى الملتقيان عن اليمين و عن الشمال قعيد ، ما يلفظ من قول إلا لديه رقيب عتيد .اس کا مطلب یہ ہے کہ انسان ہر وقت خدا کی نگرانی میں ہے ۔ اس کی ہر بات ریکارڈ ہو کر خدا تک پہنچ رہی ہے:
Man is under divine surveillance. His actions are being recorded throughly A/V system in 27X7 (Twenty Four Seven) environment.
میں نے کہا کہ یہ سارا ریکارڈ آخرت میں پیش کیا جائے گا۔ وہاں اس کو دیکھ کر آدمی بے زبان (Speechless)ہو جائے گا ۔ عقل مند انسان وہ ہے جو آخرت میں بے زبان ہونے سے پہلے اس دنیا میں بے زبان ہو جائے۔