Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
19فروری 2013
موجودہ صنعتی زمانے میں سب سے بڑامسئلہ انرجی کی کمی کا مسئلہ ہے۔ انرجی کے حصول کے روایتی ذرائع ختم ہو تے جا رہے ہیں ۔ اس لیے ذرائع کی تلاش کی جارہی ہے۔ انرجی کا سب سے بڑا بھنڈار سورج ہے۔ چنانچہ سولر انرجی ایک مستقل موضوع بنا ہوا ہے۔ مگر زمین پر سورج کی روشنی جو بیش گھنٹے نہیں ہوتی۔ اِس لیے سولر انرجی زیادہ بڑے پیمانے پر حاصل نہیں کی جاسکتی۔
سائنسدانوں نے اس کی ایک صورت یہ دریافت کی ہے کہ زمین سے مخصوص قسم کا راکٹ بالائی فضا میں بھی جاتے ۔ اس میں سورج کی روشنی لینے کے لیے بڑے بڑے پینل لگے ہوتے ہوں ۔ یہ معلوم کیا گیا ہے کہ زمین سے ڈھائی سو میل کی دوری پر سورج کی روشنی چوبیس گھنٹے رہتے ہے۔ اس لیے تجویز یہ ہے کہ اس مخصوص راکٹ کو زمین سے ڈھائی سو میل دور قائم کیا جائے۔ یہ راکٹ چوبیس گھنٹے سورج کی روشنی میں رہے گا۔ پھر وہ سولر انرجی کو مائیکرو یو میں کنورٹ کر ے گا۔ پھر یہ مائکر و ویو کو الکٹرکل انرجی میں کنورٹ کیا جائے گا۔ اِس طرح وہ ہمارے لیے قابلِ استعمال ہو جائے گا۔
سولر انرجی یا الکٹرکل انرجی کو پر زور (محفوظ )نہیں کیا جاسکتا۔ اِ س بنا پر ایسا کرنا ضروری ہے ۔ اگر پرزور کرنا ممکن ہوتا تو سولر انرجی کو صحرائی قول میں لے کر اس کو محفو ظ کر لیا جا تا ، اور پھر اس کو مسلسل استعمال میں رکھا جاتا۔