Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
9مئی 2006
آج کے ٹائمس آف انڈیا میں پروین مہاجن کا انٹرویو چھا ہے ۔ وہ پرمود مہاجن (سابق سیکریٹری جنرل ، بی جے پی) کے چھوٹے بھائی ہیں۔ انھوں نے دو ہفتے پہلے اپنے بھائی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا ۔ انھوں نے اپنے بھائی کو کیوں مارا۔ اس کی وجہ بتاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میرا بھائی محمد کو زیادہ ابھرنے نہیں دیتا تھا ۔ وہ میری ترقی کو پسند نہیں کرتا تھا۔
اکثر لوگ اس طرح کی باتیں کرتے ہیں مگر میرے نزدیک یہ جھوٹ ہے ۔اصل میں جوہوتا ہے وہ یہ کہ ایک شخص جب ترقی کرتا ہے تو اس کے دوست اور اس کے رشتے دار چاہنے لگتے ہیں کہ وہ اپنی ترقی میں ہم کو حملے وار بنائے ۔ لیکن اکثر ایسا نہیں ہوتا ۔ اس واقع کو لے کر کہنے والے یہ کہنے لگتے ہیں کہ یہ شخص میری ترقی نہیں چاہتا ۔ حالاں کے اصل بات یہ ہے کہ ہر آدمی کے اندر ذاتی انٹرسٹ کا جذبہ ہو، اس فطری جذبے کی بنا پر ہر آدمی یہ کرتا ہے کہ وہ اپنی کمائی کو صرف اپنی ذات اور اپنے بچوں پر لگا تا ہے ۔ اس سے اس کے قریبی لوگ غصہ ہو جاتے ہیں ۔ وہ اپنے کیس کو زیادہ بھیانک بنانے کے لیے یہ کہنے لگتے ہیں کہ یہ شخص میری ترقی نہیں چاہتا ۔ حالاں کہ بات صرف یہ ہوتی ہے کہ وہ دوسروں کی ترقی کے بارے میں کچھ نہیں سوچتا ۔ دوسرے ترقی کریں یا نہ کریں یہ اس کو کنسرن نہیں ہوتا ۔ اِسی قسم کا کیس ذاتی انٹرسٹ کا کیس ہوتا ہے نہ کہ کسی دوسرے کے خلاف تضاد کا کیس۔