Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
13مارچ 2006
غیبت کیا ہے، غیبت دراصل منفی بات کا دوسرا نام ہے ۔یعنی کسی کی برائی بیان کرنا۔ کسی کی کمزوریوں کا چرچا کرنا۔ کسی کے عیب کو دوسروں سے بیان کرنا۔ یہ بلاشبہ نہایت ذلیل کام ہے۔ اس سے آدمی کے اندر کمزور شخصیت پیدا ہوتی ہے۔
منفی کلام کی براہ راست صورت ہے ۔اسی کے ساتھ منفی کلام کی ایک بالواسطہ صورت بھی ہے۔ وہ ہے کہ بارے میں منفی سوال کرنا۔ مثلاً کسی کے بارے میں یہ پوچھنا وہ نماز پڑھتے ہیں یا نہیں کیا وہ اصلاحی تقاضوں کو ادا کرتے ہیں یا نہیں۔ اس قسم کا ہر سوال منفی سوال کی حیثیت رکھتا ہے۔ اور منفی سوال بھی میرے نزدیک اتنا ہی برا جتنا کہ منفی ۔سچا انسان وہ ہے جودونوں قسم کی مفنی باتوں سے اپنے آپ کو بچائے۔