Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
26جولائی 2006
حدیث میں آیا ہے کہ خالفوا اليهود ( البخارى )اِس کا مطلب یہ نہیں ہےکہ ہر معاملے میں یہود کی روش کےخلاف چلو۔ اِس کا مطلب صرف یہ ہے کہ وہ چیز جس کو یہود نے اپنی مذہبی شناخت کے طور پر اختیار کر رکھی ہے ، ان میں تم اُن کی پیروی نہ کرو۔ مثلاً بائبل میںآیا ہے کہ یہودی علما اونچی ٹوپی اور لمبا کرتا ہے پہنتےتھے۔حضرت مسیح نے اس پر سخت فکیر کی ۔ انھوںنے کہاکہ تمھارے اندر تو خدا کا خوف موجودنہیں ، البتہ اپنے ظاہر میںکچھ جھوٹی شناخت استعمال کرکے تم کو دکھاتےہوکہ تم بڑےخدا پرست ہو۔مسلمانوں کو اِس قسم کی یہودی روش سے بچناہے۔