Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
16اکتوبر 2006
کسی معاملہ پر سوچتےہوئے پوائنٹ آف ریفرنس کی بہت ضرورت ہوتی ہے ۔ میری زندگی میں خڈا کے فضل سے ہزاروں کی تعدا د میں ایسےواقعات پیش آئے جو میرےلیے پوائنٹ آف ریفرنس بن گئے ۔ مثلاً ۱۹۷۰ کے آس پاس کی باتہے، اُس وقت میں پرانی دہلی میں رہتاتھا۔ میںگلی قاسم جان کی مسجد میں نماز پڑھتا تھا ۔ اُس وقت یہاںمغرب کی نماز کے وقت ایک فقیر آیا کرتا تھا ۔ وہ بوڑھا تھا اور دونوں آنکھوں سے اندھا تھا ۔ اس کے بدن پر انتہائی معمولی کپڑے ہوتے تھے ۔ وہ اپنی چھوٹی بچی کے سہارے وہاںآئے تھا۔ مغرت کی نماز ختم ہوئی تو وہ کھڑا ہو جاتا اور نہایت بےکسی کی زبان میں کہتا: