Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
15مئی 2006
لوگوں کی سب سے بڑی فکری کمی یہ ہے کہ وہ ایک چیز اور دوسری چیز کے درمیان فرق کرنا نہیںجانتے ۔ مثلاًاکثر لوگ قومی کے طور پر ایک بات کہ دیتے ہیں اور لوگ اس کو سنجیدہ تفکر کا نتیجہ سمجھ لیتے ہیں اور کہنے لگتے ہیں ، دیکھ ہمارے حضرت نے یہ بھی فرمایا ہے ۔
لکھنے اور بولنے والا کچھ باتیں وقتی تفن کےتحت کہہ دیتا ہے ۔ اِ س معاملے میں معیار یہ ہے کہ یہ دیکھا جائے کہ وہ آدمی اپنی روزانہ کی زندگی میں کس چیز کو زیادہ اہم سمجھتا ہے۔ کس چیز کے حصول میں اپنی زندگی لگائے ہوئے ہے۔ کوئی آدمی جس چیز میں مشغول نظر آئے وہی اس کا سنجیدہ فکر ہوگا۔ جو چیز آدمی کی زندگی میں شامل نہ ہو وہ صرف ایک تفن ہے ، وہ اس کی شعوری معرفت نہیں ۔