Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
4دسمبر 2006
نظریہ ارتقاء کے بارے میں میرا ماننا ہے کہ یہ ایک غیر ثابت شدہ نظریہ ہے ۔ ۔جو چیز ثابت ہوئی ہے ۔ وہ صرف مختلف انواع میں مشابہت (Similarity)ہے۔ مگر اس سے یہ نکال لیا گیا ہے کہ انواع میں ارتقا ہوا ہے ۔ یعنی ایک نوع سے دوسری نوع نکلی ہے ۔ پر یا ملک نے کہا کہ انھوں نے کچھ لوگوں سے میری رائے بتائی تو وہ کہتے ہیں کہ تمھارے مولانا خدا کے وجود کو ثابت کرنے کے لیے انفرنس (استنباط)کا طریقہ استعمال کر تے ہیں ۔ مگر وہ اس نظریہ ارتقا ء کے بارے میں انفرنس کو نہیں جانتے۔
یہ ایک مغالطے کی بات ہے ۔ بر ٹر نڈرسل نے لکھا ہے کہ انفرنس کے دو طریقے ہیں۔ ایک طریقہ منطقی طور پر درست (Valid)ہے اور دوسرا طریقہ منطقی طور پر نا درست (Invalid)ہے، کسی ثابت شدہ واقعی کی توجیہہ کے یا استنباط کے طریقے کو استعمال کرنا ، اور دوسرا یہ ہے کہ ایک غیر ثابت شدہ چیز کو ثابت کرنے کے لیے استنباط کا طریقہ کیا جائے۔ پہلا طریقہ صحیح اور دوسرا طریقہ غلط ہے ۔