Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
2دسمبر 2006
کیرلا سے حبیب بھائی کا ٹلی فون آیا ۔ انھوں نے بتایا کہ ایک شخص سے مدر ٹریسا کے بارے میں ان کی بات ہوئی ۔ حبیب بھائی نے مدر ٹریسا کی تعریف کی ۔ اُس پر اُس آدمی نے کہا کہ مدر ٹریسا کا رو ل زیادہ سے زیادہ ایک نرس کا رول ہے ۔ اس سے زیادہ اور کچھ نہیں ، اس پر حبیب بھائی نے غصہ ہو کر آدمی پر اپنی ناراضگی کا سخت اظہار کیا ۔ میں نے کہا کہ مجھے اس آدمی کی رائے سے اتفاق ہے ۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ مدر ٹریسا کا رول ایک اچھی نرس کا رول ہے ۔ دوسری طرف آپ دیکھیے کہ آپ کا ر اور ہوائی جہاز سے سفر کر کے کیرلا پہنچے ، وہاں سے آپ ٹیلی فون پر مجھ سے بات کر رہےہیں ۔ یہ جدید کمیونکیش کی وجہ سے ممکن ہوا ہے ۔ کمینوکیشن کے اس عہد کو لانے میں پوری انسانیت شامل ہے ۔ ایک لفظ میں اس کو تہذیبی کنٹریبیوشن کیا جا سکتا ہے ۔ غور کیجئے تو مدر ٹریسا کے کنٹریبیو شن کے مقابلے میں انسانیت کا یہ تہذیبی کنٹربیوشن بہت زیاد ہ بڑا ہے ۔ آپ جیسے لوگ مدر ٹریسا کے لیے تو اپنے دل میں گہری عقید ت رکھتے ہیں ، لیکن انسانیت عامہ کے لیے آپ کے دل میں گہری عقیدت نہیں ۔