Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
31مئی 2006
قرآن اور حدیث میں بہت سی تعلیمات آئی ہیں ۔ ان کی تعداد ہزاروں تک پہنچی ہے۔ فقہ میں لاکھوں احکام درج کیے گئے ہیں لیکن یہ تما م احکاما مسلمانوں سے تعلق رکھتے ہیں ۔ تمام تعلیمات مسلم اور ینٹیڈ (Muslim Oriented)تعلیمات ہیں۔ ان میں صرف ایک چیز کار سبا ہے اور وہ دعوت الی اللہ ہے۔ دعوت کا عمل استثنائی طور پر عمومی انسانیت سے تعلق رکھتا ہے ۔ لیکن موجودہ زمانے کے مسلمان دعوت کے تصور سے اتنا زیادہ ناآشنا ہو ئے کہ انھوں نے دعوت کو بھی مسلمائز کر لیا ۔ وہ مسلمانوں والے کام مثلاً مسجد ، مدرسے کا کا نام یا کمینوٹی ورک کرتے ہیں اور اس کو دعوت کا نام دے دیتے ہیں ۔
دعوت کا تعلق تمام تر غیر مسلموںتک اسلام کا پیغام پہنچانے سے ہے ۔ مسلمانوں کے اندر دعوتی ذہن ختم ہونے کا یہ نتیجہ ہوا کہ ان کے اندر آفاقی فکر ختم ہو گیا۔ عام انسان ان کا کنسرن نہ رہے ۔ وہ انٹریکشن اور ڈائلاگ کی اہمیت کو جان نہ سکے۔وہ محدود ملی خول میں بند ہو کر رہ گئے۔