Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
16دسمبر 2006
ایک روایت میں آیا ہے :
عن عبد اللّه بن أبي أوفىٰ قال : جاء رجلٌ ونحن فى الصّف فقال اللّه أكبر كبيراً وسبحان اللّه بكرةً وأصيلاً : قال : فرفع المسلمون رؤسهم واستنكروا الرجلَ : فلما انصرف رسول اللّه صلى اللّه عليه وسلم قال : مَن هـٰذا العالى الصوت ، فقيل : هو ذا يا رسول اللّه ، فقال : واللّه لقد رأيتُ كلامَك يصعد في السماء حتى فتح بابٌ فدخل فيه .
یہ واقعہ غالباً رکوع سے اٹھتے ہوئے پیش آیا۔ اِس واقعے میں رسول کے مقابلے میں رفع صوت کو نہایت قابلِ تعریف چیز قرار دیا گیا ہے ۔ جن کہ قرآن کے مقابلے میں رفع صوت ایک ممنوع چیز ہے ( لا ترفعوا أصواتكم فوق صوت النبي ، الحجرات )
اِس سے معلوم ہوتا ہے کہ قرآن میںرفع صوت کی ممانعت مطلق معنوں میں نہیں ہے ۔ یہ موقع و محل کی بات ہے ۔ کسی موقع پر رفعِ صوت محمود چیز ہوگی اور کسی موقع پر غیر محمود چیز۔