Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
19جون 2006
ہمارے علماء عام طور پر مغربی تہذیب اور عریانیت کو ہم معنی الفاظ سمجھتے ہیں۔ سید قطب کی کتاب امریکا التی راکو پڑھ کر بھی یہی تاثر ملتا ہے۔ مگر یہ سخت ناانصافی کی بات ہے۔ اسلام کی تاریخ میں علی اور معاویہ کی جنگ سے لے کر بعد کے زمانے تک آپس کی جو لڑائیاں ہوئیں ، وہ اسلامی تعلیمات کا حصہ نہ تھیں ۔ اِسی طرح عُریانیت ، مغربی تہذیب کا براہ راست حصہ نہیں ۔ انصاف کا تقاضا یہ ہے کہ جس طرح اسلام کے مطالعے میں دونوں باتوں کو ایک دوسرے سے الگ کر کے اسلام کا مطالعہ کیا جاتا ہے ۔ اسی طرح مغربی تہذیب کے مطالعے میں دونوں باتوں کو ایک دوسرے کے الگ کر کے دیکھا جائے۔