Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
26دسمبر 2006
دو مسلمان ملاقات کے لیے آئے ۔ انھوں نے اپنے بیگ سے کچھ کا غذات نکالے اور کہا کہ ہم نے ایک کیلنڈر تیار کیا ہے ۔ اس ایک کروڑ سال کی تاریخیں معلوم کی جاسکتی ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ کیلنڈر تیار ہو چکا ہے اب اس کی اشاعت کا مسئلہ ہے ۔ آپ معاون کیجئے تاکہ اس کو چھاپ کر شائع کیا جا سکے۔
میں نے کہ آپ نے اس کیلنڈر کی تیاری میں لمبا وقت لگایا ۔ میرے نزدیک یہ وقت کا ضائع تھا۔ میں نے کہا کہ ہر سال بہت سے ادارے کیلنڈر چھاپ چھاپ کر مفت میں لگوں تک اس کو پہنچا رہے ہیں ۔ اس کے ذریعے نہایت آسانی کے ساتھ ہر سال کی تاریخ معلوم کی جاسکتی ہے ۔ ایسی حالت میں کس کو فرصت ہے کہ وہ آپ کے اِس غیر ضروری کیلنڈر میں دل دل چسپی ۔
میں نے کہا کہ وقت خدا کی ایک نعمت ہے ۔ اس کو صرف مفید اور ضروری کاموں میں استعمال کرنا چاہیے ۔ غیر مفید اور غیر ضروری کاموں میں اس کو استعمال کرنا وقت کو ضیاع ہے ۔ اور وقت کے ضیاع پر خدا کے یہاں کوئی انعام ملنے والا نہیں۔