Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
15جولائی 2006
اکثر مسلمان یہ کہتے ہیں ۱۹۴۷میں ہندوستان کا جو بٹوارہ ہوا وہ اس لیے ہوا کہ گاندھی اور نہرو نے اسکو مان لیا۔ اس لیے بٹوارے کی ذمے داری گاندھی اور نہروپر ہے۔ میں اس کو ایک شر انگیز بات سمجھتا ہوں۔ اس لیے کہ پاکستان کا مطالبہ مسلم لیڈروں نے کیا تھا ، گاندھی اور نہرونے نہیں۔ جب مسلمان اپنے اس مطالبے پر جم گئے تو گاندھی اور نہرو نے مجبور ہو کر اس کو مان لیا ۔ اب یہ ایک مجرمانہ بات ہے کہ تقسیم کی ذمے داری گاندھی اور نہرو پر ڈالی جائے ۔ کھلی بات ہے کہ اِس طرح کے مقالے میں اصل ذمے دار مطالبہ کرنے والا ہو گا نہ کہ مطالبے کومان لینے والا۔