Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
3مارچ 2006
آج میں مول چند اسپتال کے ڈاکٹر جین سے طبی مشورے کے لیے ملا۔ بات چیت کے دوران میں نے کہا کہ میں ایک بوڑھا آدمی ہوں ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ نہیں ۔آپ ابھی بھی جوان آدمی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرونالوجیکل سینس(Chronological) میں آپ زیادہ عمر کے ہوسکتےہیں مگر بائیولوجیکل سنس(Biological Sense) میں آپ ابھی تک جوانوں کی طرح ہیں۔ حال میں میرا ہر چیز کا میڈیکل ٹیسٹ لیا گیاہے۔ ایکسر ے۔ ایسوٹم۔ یورین، خون وغیرہ مگر ٹیسٹ نارمل آیا ہے۔ مجھ کو دیکھ کر اور تمام ٹسٹ کو دیکھ کر ڈاکٹر صاحب نے یہ بات کہی۔