Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
16مارچ 2006
ماہ نامہ الفرقان (لکھنؤ)کے شمارہ دسمبر 2005میں اس کے مرتب کی طرف سے ایک مضمون چھپا تھا۔ اس میں انھوں نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ شاہ ولی اللہ دہلوی کی تحریروں میں عصر حاضر کی معرفت اور عصر حاضر کے لیے رہنمائی موجود ہے۔ میں نے ان سے خط و کتابت کی اور ان سے شاہ ولی اللہ کی اُس کتاب کا نام پوچھا جس میں یہ بات پائی جاتی ہے ۔ مگر وہ شاہ ولی اللہ کوکسی ایسی کتاب کا نام نہیں بتا سکے۔
میں نے اپنی ساری زندگی اس کا م پر وقف کر دی کہ عصرِ حاضر کو جانوں ، اور عصر ی اسلوب میں اسلامی لٹریچر پیش کروں۔ اِس سلسلے میں میں ںے بہت سی کتابیں تیار کر کے شائع کیں۔ مگر یہ حضرات میرے اس کام کو کوئی ذکر نہیں کرتے ۔ مگر شاہ ولی اللہ جن کو نہ عصر حاضر کی معرفت تھی اور نہ انھوں نے عصر حاضر کے لیے کوئی کام کیا، ان کو کے ساتھ پورا کرتے ہیں ۔ گویا کہ ’’ہے‘‘کا تذکرہ نہ کرنا اور نہیں کا چرچا کرنا ،یہ ان لوگوں کا شیوہ ہے ۔ میں اکثر سوچتا ہوں کہ کیا کے یہاں اندھیرا نگر ہے ۔ وہ اس حقیقت سے با خبر نہیں جس کو ایک عام آدمی بھی آسانی سے جاری کر سکتا ہے ۔ میرے نزدیک یہ عین وہی چیز ہے جس کو قرآن میں حق کہا گیا ہے۔