Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
30اپریل 2006
30اپریل 2006کو اتوار کا دن تھا۔ حسب معمول ہفتہ وار اسپریچول کلاس ہوا۔ اس دن انگریزی اخبار ٹائمس آف انڈیا میں ایک مضمون چھپا تھا ۔ایک شخص نے اپنے تجربے کو بیان کیا تھا۔ میں نے اس کے عنوان کے الفاظ کو لے کر اپنی تقریر کا یہ عنوان مقرر کر لیا:
Have a wonderful day with God!
اس تقریر میں میں نے بتایا کہ اسلامی روحانیت یہ ہے کہ آدمی خدا کی مخلوقات میں غورو فکر کریں اور اس میں جو خدا کی نشانیاں ہیں ان کے وہ ربانی غذا لیتا رہے۔ اگر ادمی کھلے ذہن کے ساتھ ایسا کرے تو ہر دن اس کے لیے روحانیت سے پھرپور دن بن جائے گا۔