Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
25اپریل 2006
میرا احساس یہ ہے کہ دو قسم کے لوگ جنت میں جائیں گے- مسٹر نیچر اور مسٹر ڈی کنڈیشنڈ۔ مسٹر نیچر سے مراد وہ لوگ ہیں جو بالکل ابتدائی عمر میں مر گئے۔ فطرت کے ساتھ انہیں خدا نے دنیا میں بھیجاتھا اس فطرت کے ساتھ وہ معصومانہ طور پر خدا کی طرف واپس چلے گئے۔
مسٹر ڈی کنڈیشنڈ سے مراد وہ لوگ ہیں جنہوں نے بے رحمانہ طور پر اپنی اصلاح کی۔ حدیث میں ایک کے آدمی فطرت صحیحہ پر پیدا ہوتا ہے۔ پھر ماخول کے اثڑ سے وہ ایک متاثر شخصیت بن جاتا ہے۔ اس طرح مسٹر نیچر آخر کار مسٹر کنڈیشنڈ بن جاتا ہے۔ اب ضرورت ہوتی ہے کہ ماحول کی کنڈیشننگ کو ایک ایک کر کے ختم کیا جائے اور وہاں فطرت خداوندی کی فطرت لوٹا جائے ۔جو لوگ کامیابیکے ساتھ ایسا کر سکے وہ مسٹر ڈی کنڈیشنڈ ہیں۔