Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
27اپریل2006
نیپال کے ایک مسلمان ملاقات کے لیے آئے۔ ان کی عمر 53 سال تھی ۔انہوں نے بتایا کہ میں اسکول میں پڑھ رہا تھا ۔میں نوی کلاس میں تھا تو میرے باپ کا انتقال ہو گیا۔ اس کے بعد میری تعلیم جاری نہ رہ سکی ۔
میں نے کہا کہ آپ نے بہت بڑی غلطی کی۔ آپ کے باپ کو کہنا چاہیے تھا کہ میں مر جاؤں تب بھی تم اپنی تعلیم نہ چھوڑنا۔ سوئے اتفاق سے آپ کا کوئی دوسرا آدمی بھی نہیں ملا جو آپ کو اس قسم کا مشورہ دے۔ اب آپ کوئی بڑا کام نہیں کر سکتےہیں۔ میں نے کہا کہ اب آپ کو یہ کرنا ہے کہ آپ بالکل سادہ زندگی گزاریں اور اپنے بچوں کو اچھی تعلیم دلائیں۔ ان کو میں نے مشورہ دیا کہ آپ میری حسب ذیل چار کتابوں کا مطالعہ کریں: