Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
نه کرسی فلک نهد اندیشه زیر پایتا بوسه بر رکاب قزل ارسلان دهدد
یہی قصیدہ کی زبا ن اب اردو نثر میں رائج ہوگئی ہے۔ ہر ایک اپنی محبوب شخصیت کے بارے میں منثور قصیدہ لکھ رہا ہے اور چھاپ رہا ہے ۔ مثلاً قائد اعظم ، مفکر اسلام ، شیخ العرب و العجم، عہد آفریں شخصیت ، وغیرہ الفاظ آج کل بے تکان لکھے جاتے ہیں۔ لیکن اصل مضمون میں ایسا کوئی استدلالی مواد یا علمی حوالہ موجود نہیں ہوتا جو مذکورہ شخصیت کو ان شان دار الفاظ کا مصادق ثابت کرے ۔