Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
11اگست 2006
ہمارے یہاں ہفتے میں دو اجتماع ہوتا ہے ۔ ایک اتوار کو اور دوسرا جمعہ کو ۔ چنانچہ آج جمعہ کو ہفتے وار اجتماع تھا۔ اِس تقریر کا عنوان یہ تھا :
From the spititual corner.
اپنی تقریر میں میں نے جو باتیں کیں ان میں سے ایک بات یہ تھی کہ زمین کا سیارہ انتہائی وسیع دنیا میں ایک نادر اساستثنا ء(Store Exception)ہے۔ ہماری زمین ایک نہایت خوبصورت زمین ہے ۔ جنت اسی طرح ایک اور زیادہ خوبصورت جگہ ہوگی۔ میں نے کہا کہ زمین اگر ایک استثناء (Exception)ہے تو جنت کی دنیا گویا سپر استثناء (Super Exception)ہے۔ اور جب ایکسیپشن کا وجود ثابت ہو جائے تو اس کے بعد سپر ایکسیپشن کا وجود اپنے آپ ثابت ہو جاتا ہے ۔