Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
22جون 2006
میرے تجربے کے مطابق ، لوگوں کے درمیان جو بُرائیاں ہیں، ان میں سے ایک عام بُرائی یہ ہے کہ ایک واقعہ کو اس کے سیاق (Context)سے الگ کرکے دوسرے سیاق میں بیان کرنا۔ مثلاً میں کٹّر ہندوئوں کے جلسے میں جاتا ہوں ۔ اس کو لے کر مسلمان یہ کہتے ہیں کے میں ہندو نواز ہوں ، اور دنیوی فائدے کےلیے ایسا کر رہا ہوں۔ یہ اس معاملے کو ذاتی انٹرسٹ کے سیاق میں دیکھتا ہے ۔ حالاںکہ صحیح بات یہ ہے کہ اِس واقع کو دعوت الی اللہ سے سیاق میںدیکھا جائے۔