Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
3اپریل 2006
مولانا وحی مظہر ندوی 1924ءکو لکھنؤ میں پیدا ہوئے، اور 82سال میںان کا انتقال 2006میں ٹورنٹو(کنیڈا)میں ہوا، جہاں وہ اپنے بیٹےکے ساتھ آخروقت میں مقیم تھے۔
مولاناوحی مظہر ندوی کی تعلیم دارلعلوم ندوۃ العلماء (لکھنؤ)میںہوئی تھی۔ تقسیم کے بعد وہ پاکستان چلے گئے ۔ پہلے وہ تبلیغی جماعت سے متاثر ہوئے ۔ اس کے بعد انھوں نے جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کر لی ۔ بعد کو وہ داکٹر اسرار احمد کی تحریک سے وابستہ ہوئے چنانچہ جماعت اسلامی (پاکستان)سے ان کا اخراج کر دیا گیا۔ وہ الطاف حسین کی تحریک مہاجر قومی مومنٹ سےبھی متاثر تھے۔ انھوںنے پاکستا کی اسلامی سیاست میں بھی حصہ لیا۔ وہ کہتے تھے کہ جب میںرُکن قومی اسمبلی تھا تو میںنے وزیر اعظم کو بہت ترغیب دی کہ وہ اسلامی نظام کے نفاذ کے اعلان کر دیں لیکن وہ تیار نہیں ہوئے اور میں انھیں اِ س طرف لانے میں کامیاب نہ ہو سکا۔‘‘(تعمیرِ حیات ۲۵مارچ ۲۰۰۶، ۲۳)
مولانا وحی مظہر ندوی میری فکر سے اختلاف رکھتے تھے۔ انھوںنے میرے خلاف کئی مضامین لکھے تھے جو پاکستان کے اخبارات اور جرائد میںشائع ہوئے۔