Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
13اکتوبر 2006
پوری تاریخ میں لوگ ایک غلط فہمی کا شکار رہے ہیں، وہ یہ کہ جنت کے حصول کو ذریعہ عمل با عتبار مقدار ہوگا، مگر یہ درست نہیں ۔ جنت کا تعلق صرف ایک چیز سےہے ، ’’وہ ہے تزکیہ ‘‘ جنت میں صرف وہ انسان داخل ہوگا جو مُز کی شخصیت(Purified Soul)لے کر وہاں پہنچے ۔ کسی عمل کی قیمت کے طور پر کسی کو جنت نہیں ملے گی، بلکہ جنت میں وہ شخص داخل ہوگا جو اپنے تزکیہ کے اعتبار سے جنت کے نفیس ماحول میں بسائے جانے کے قابل ہو۔