Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
11جولائی 2006
۱۱جولائی ۰۶ء کو مولانا غطریف شہبار ندوی ملاقات کے لیے آئے ۔ ان کے کچھ سوالات تھے۔ گفتگو کے بعد وہ مطمئن ہو گئے ۔ ایک سوال یہ تھا کہ اسلامی تحریکوں کے لوگ یہ کہتے ہیں کے پیغمبرانہ دعوۃ کی پہچان یہ ہے کہ وقت کے حکمرانوں سے اس کا ٹکرائو ہو۔ جیسا کہ پچھلے زمانوں میں ہوا۔ اگر ٹکرائو نہ ہو تو یہ اس بات کا ثبوت ہو گا کہ یہ تحریک پیغمبرانہ طریقے پر نہیں اٹھائی گئی۔
میں نے کہا کہ دعوت کے ساتھ حکمرانوں کا ٹکرائو ایک زمانی ظاہرہ ہے۔ وہ خود اسلام تعلیم کا نتیجہ نہیں ۔ اگر وہ اسلامی تعلیم کا نتیجہ ہوتا تو حضرت یوسف اپنے وقت کے حکمراں سے مصافحت نہ کرتے بلکہ وہ اس سے ٹکرائو کرتے۔