Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
24اپریل2006
لذت انسان کے لیے سب سے زیادہ محبوب چیز ہے لیکن ہر لذت ہمیشہ وقتی ہوتی ہے۔ انسان کے لیے یہ ممکن نہیں ہوتا کہ وہ کسی لذت کو ذخیرہ(Store) کر سکے۔ لذت کا یہ پہلو ایک سراغ (Clue)ہے ۔اس میں غور کرنے سے یہ سمجھ میں آتا ہے کہ موجودہ زمانے میں جو لذتیں ہیں وہ حقیقتًا لذت کے لیے نہیں ہے بلکہ لذت کے تعارف کے لیے ہے۔ اصل یہ ہے کہ ابدی اور کامل لذت کا مقام صرف جنت ہے ۔موجودہ دنیا کی محدود لذتیں انسان کے لیے ابدی جنت کا ایک ابتدائی تعارف ہیں۔