Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
29جنوری 2006
لیبیامیںایک ٹیم سرکاری تنظیم ہے ۔ اس کا نام جمعیۃ الدعوۃ الاسلامیہ ہے۔ اس کےتحت ، ایک ہفتے وار اخبار عربی اور انگریزی میںنکلتا ہے ۔ اس کا نام الدعوۃ الا سلامہ ہے ۔ یہ دونوں اخبار میرے پاس اعزازی طور پر ڈاک سےآتے ہیں ۔ اِس اخبار کے شمارہ 25جنوری 2006میں یہ خبر چھپی ہے کہ دکتور محمد زکی البدوی 24جنوری 2006 کو لندن میں انتقال کر گئے۔ بوقت وفات ان کی عمر 83سال تھی۔
پہلے جب میں جمعیۃ الدعوۃ الاسلام کے تحت ، منعقد کانفرنسوں میں جاتا کرتا تھا تو دکتور البدوی سے ملاقات ہوئی تھی ۔ وہ جمعیۃ الدعوہ الاسلامی کے تحت ، قائم شدہ ورلڈ کائونسل کے مستقل ممبر تھے ۔ انھوں نے جمعیۃ الدعوۃ کے مالی تعاون کے تحت لندن میں ایک مسلم کالج قائم کیا تھا۔ دکتور محمد زکی البدوی مصر میں پیدا ہوئے ۔ بعد کو وہ لندن میں مقیم ہو گئے ۔ عربی زبان ان کی مادری زبان تھی ۔ اسی کے ساتھ وہ انگریزی زبان بھی اچھی طرح جانتے تھے ۔ میں یہ درج نہیں کہ انھوں نے کتنی عمر پائی ااور ان کی تاریخ پیدائش کیا تھی۔
جمعیۃ الدعوۃ الاسلام کی تنظیم میں تین افراد خاص حیثیت رکھتے تھے ۔ دکتور عبد الحکیم طبیی ، دکتور زکی البدوی اور کویت کے ایک شیخ الاستاذ راشد الفرحان تھے۔ اب اِن تینوں صاحبان کا انتقال ہو چکا ہے ۔
جہاں تک مجھےیاد آتا ہے تینوں صاحبان کی عمر مجھ سے کم تھی ۔ نو جوانی کی عمر میں ایک پامسٹ نے میرا ہاتھ دیکھ کر کہا تھا کہ تمھاری عمر ستّر سال ہے ۔ اب میں ہجری کیلنڈر کے اعتبار سے 85سال کا ہو چکا ہو ۔ مجھے نہیں معلوم کے امتحان کی اِس دنیا میں ابھی مزید کتنے دن مجھے رہنا ہے۔