Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
1مئی 2006
قرآن کی سورہ نمبر ۳میں یہود کے بارے میں کہا گیا ہے کہ تم سے باعزت زندگی چھین لی گئی :إلا بحبل من الله حبل من الناس ( آل عمران : ١١٢ )۔ یہی انجام خود مسلمانوں کے لیے بھی مقدر کیا گیا ہے ۔ اور میں سمجھتا ہوں موجودہ زمانہ میں وہ وقت مسلمانوں پر پوری طرح آچکا ہے۔
میں سمجھتا ہوں کہ حبل اللہ سے مراد اپنی بنائی ہوئی دنیا کی بنیاد پر جینا اور حبل اللہ الناس سے مراد ہے دوسری کی بنائی ہوئی دنیا کی بنیادپر جینا ۔ موجودہ زمانہ کے مسلمان پوری طرح اس کا مصادق ہو چکے ہیں۔ وہ ہر جگہ صرف دوسروں کی بنائی ہوئی دنیا کی بنیاد پر جینے کے مواقع پا رہے ہیں ۔ خود اپنی بنائی ہوئی دنیا کی بنیاد پر انھیں کہیں بھی جینے کے مواقع حاصل نہیں ہیں ۔